ازنعیم الحق
ڈھاکہ (IDN) - اوربس انٹرنیشنل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جان بوب رنک، جنھیں بوب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں ایک خاص مشن پر بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ انہوں نے کچھ ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں اوربس نے شراکت دار کی حیثیت سے اندھے پن سے بچنے کے لئے بنگلہ دیش کی کوششوں میں تعاون کیا ہے۔
بوب، امریکہ کے ایک ریٹائرڈ ایئر فورس بریگیڈیئر جنرل ہیں، جو بنگلہ دیش میں تدریسی ہسپتال کے یادگار دورہ یا بہتر الفاظ میں فلائنگ آئی ہسپتال (FEH) کے ٹریننگ پروگرام کے چند ہفتے بعد بنگلہ دیش آئے۔